ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریندر سنگھ نے پنجاب کی ترقی کیلئے نو نکاتی ایجنڈے کااعلان کیا

امریندر سنگھ نے پنجاب کی ترقی کیلئے نو نکاتی ایجنڈے کااعلان کیا

Mon, 26 Dec 2016 12:28:25    S.O. News Service

کانگریس کاانسدادمنشیات،بے روزگاری بھتہ اورخواتین کوریزرویشن دینے کاوعدہ
چندی گڑھ ، 25؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بادل خاندان پراپنے 10سال کی’’بدانتظامی‘‘کے دوران پنجاب کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دینے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر امریندر سنگھ نے ریاست کو پٹری پر لانے کیلئے آج نو نکاتی منصوبہ کا اعلان کیا۔سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں ریاست کی پارٹی انچارج آشاکماری کی موجودگی میں اس ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی منتخب ہوکراگراقتدارمیں پہنچی تو وہ اس ایجنڈے کو لاگوکرنے کیلئے پابندِعہدہیں۔ایجنڈاکہتاہے کہ پنجاب کا پانی محض ان لوگوں کیلئے ہی ہے، اور کانگریس کے زیرِ قیادت حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پنجاب کا پانی ریاست کے لئے استعمال ہو اور کسی بھی قیمت پر اسراف نہ ہو۔ایجنڈے میں حکومت کی تشکیل کے چار ہفتے کے اندر منشیات کی برائی کو پوری طرح ختم کرنے، پانچ سالوں میں ہر خاندان میں کم از کم ایک شخص کو ملازمت دینے کیلئے شیڈول روزگار کی منصوبہ بندی،ماہانہ2500روپے بے روزگاری الاؤنس کا بھی ذکرہے۔اس کے علاوہ ایجنڈے میں کسانوں کے زرعی قرض کی معافی، تجارت و صنعت کی آزادی، سستی بجلی، پانی اور سیور، روزگار، تعلیم اداروں اور رہائشی اورکمرشیل پلاٹ کے الاٹمنٹ میں خواتین کیلئے 33فیصد ریزرویشن، تمام بے گھر افرادکومفت رہائش گاہ وغیرہ کابھی وعدہ کیاگیاہے۔


Share: